امریکہ: نومولود بچوں کی اموات کے بعد لاکھوں جھولے مارکیٹ سے ہٹا لیے گئے


بچوں کے کھلونے بنانے والی امریکی کمپنی فشر پرائس نے اپنے جھولنے والے کاٹ (سونے والے بستر) کے باعث درجنوں بچوں کی ہلاکت کی خبریں آنے کے بعد مارکیٹ سے پچاس لاکھ جھولنے والے کوٹس واپس اٹھا لیے ہیں۔

کمپنی کے جھولنے والے کاٹس کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان امریکی کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کی جانب سے جمعہ کو کیا گیا ہے۔

کمیشن کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ کمپنی کے اس جھولے کی ماڈل سے سنہ 2009 سے ابتک کم از کم 30 نومولود بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ فشر پرائس کمپنی کے مالک میٹل نے جھولنے والے کوٹ کو رضا کارانہ طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کی تصدیق کی ہے تاہم وہ اس پراڈکٹ کی حفاظتی معیار پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نومولو بچے بے قابو ہو کر یا دیگر حالات کے باعث اس جھولے سے الٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے!

’استعمال شدہ‘ کھلونے بچوں کے لیے نقصان دہ

’پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ‘

مدرٹریسا چیرٹی ہوم سے نومولود بچے کی ’فروخت‘

کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے جھولنے والے کاٹس کے باعث بچوں کی اموات سے متعلق خبروں کے باوجود ہم اپنے تمام پراڈکٹ کے حفاظتی معیار پر قائم ہیں حالانکہ ان جھولوں کو استعمال کی ہدایات اور انتباہات کے برعکس استعمال کیا گیا، کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کے اشتراک سے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان جھولوں کو مارکیٹ سے واپس لینے کا رضاکارانہ اعلان ہی اس مسئلہ کا بہترین حل ہے۔’

https://twitter.com/FisherPrice/status/1116815522979512320

امریکی کمیشن برائے تحفظ صارفین کا اندازہ ہے کہ اس اعلان سے کمپنی کے مارکیٹ میں موجود تقریباً 47 لاکھ جھولوں اثر پڑے گا۔

کمیشن نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ان جھولنے والے کاٹس کا استعمال فوری ترک کر دیں اور اپنے پیسے واپس لینے کے لیے فشر پرائس کمپنی سے رابطہ کریں۔

اس سے پہلے امریکن اکیڈمی آف پیڈائٹرک نے رواں ہفتے اس جھولنے والے بستر کو ‘جان لیوا’ قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے واپس لینے پر زور دیا تھا۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈائٹرک کے صدر کیل یاسودا کا ایک بیان میں کہنا تھا ‘جب والدین اپنے بچوں کے لیے کوئی چیز خریدتے ہیں تو بیشتر کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر یہ دکان پر بیچی جا رہی ہے تو یہ لازمی طور پر محفوظ ہو گی مگر افسوس ایسا نہیں ہے۔’

امریکن اکیڈمی آف پیڈائٹرک نے ایک امریکی میگزین کی ویب سائٹ کنزیومر رپورٹس کی طرف سے ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں اس جھولنے والے کاٹس کو 32 دیگر بچوں کی موت سے منسلک کیا گیا ہے۔

بچوں کو جھولے میں سلانے کی حفاظتی ہدایات

  • بچوں کو ہمیشہ کمر کے بل ٹانگیں دراز کر کے جھولنے میں سونے کے لیے لٹائیں
  • بچوں کو چھاتی پر کمبل اوڑھ کر ان کے بازؤوں کے نیچے پھنسائیں اور بستر میں نرم کھلونوں، تکیوں اور آرامدہ گدیوں کو مت رکھیے۔
  • اپنے بچے کو بستر میں زیادہ سردی اور گرم سے بچائیے۔
  • اپنے بچے کا سر ڈھانپ کر مت سلائیے۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp