عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔ عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اربوں روپے کھانے والے کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں؟

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام تاثر ہے کہ عبدالعلیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).