انڈیا، پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات، تصاویر میں


بیساکھی

بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل میں مقدس پانی کے تالاب میں اشنان کر رہے ہیں

دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں نے رواں ہفتے بیساکھی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی ہے۔ بیساکھی ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے۔

انڈیا سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب اور وسطی پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ بیساکھی کی تقریبات انڈیا کے شہر امرتسر میں بھی جاری ہیں۔

بیساکھی

انڈیا میں سکھ بچوں کے سروں پر پگڑیاں باندھ رہے ہیں۔ یہاں باقاعدہ پگڑی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد سکھ مذہب میں پگڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
بیساکھی

سکھ بچے گولڈن ٹیمپل میں موم بتیاں روشن کر رہے ہیں۔ بیساکھی سکھ مذہب میں نئے سال کا آغاز ہے
بیساکھی

گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں سکھ عقیدت مند اپنے بچوں کے ساتھ اشنان کرتے ہوئے
بیساکھی

گرودوارہ پنجہ صاحب میں سکھ عقیدت مند مذہبی گیت گا رہے ہیں
بیساکھی

پاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع گرودوارہ پنجہ صاحب میں ایک سکھ عقیدت مند اپنے بیٹے کی پگڑی باندھنے کی رسم کے بعد اسے مقدس پانی میں غوطہ دے رہا ہے
بیساکھی

حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب کی مرکزی عمارت سے سامنے واقع مقدس پانی کے تالاب میں سکھ عقیدت مند اشنان کر رہے ہیں
بیساکھی

انڈیا میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آتشبازی کا خوبصورت منظر
بیساکھی

امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے سامنے ایک سکھ عقیدت مند خاتون
بیساکھی

انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp