نیند کے مقبول نسخے آپکی صحت متاثر کر رہے ہیں


نیند

رات میں چار سے پانچ گھنٹے کی نیند ناکافی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے نیند کے بارے میں بنائے جانے والے قصے کہانیاں نہ صرف ہماری صحت اور موڈ دونوں کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی کو بھی کم کرتے ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے انٹر نیٹ پر دیے جانے والے رات کی نیند کے سب سے زیادہ مقبول نسخوں کا پتہ لگایا۔

اس کے بعد نیند کے بارے میں بہترین سائنسی شہادتوں پر شائع ہونے والے جائزوں سے ان نسخوں کا موازنہ کیا گیا۔

اچھی نیند کے چھ نسخے

جھول کر سونا صرف بچوں کے لیے فائدہ مند نہیں

‘میں جمعے سے اتوار کی شام تک سوتی رہی’

’ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب‘

ٹیم کو امید ہے کہ نیند کے بارے میں عام ان قصے کہانیوں کا معائنہ کرنے سے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پانچ گھنٹے کی نیند آپکے لیے کافی ہے؟

تھکا ہوا انسان

مسلسل پانچ گھنٹے یا اس سے کم نیند آپکی صحت کے لیے مضر ہے

جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے ایک بار کہا تھا کہ وہ رات چار گھنٹے کی نیند کے بعد ایک ہفتے تک کام کر سکتی ہیں۔

کاروبار اور ملازمتوں میں نیند کے وقت دفتر میں کام کرنے چلن عام ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ رات میں پانچ گھنٹے سے کم نیند صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے سب سے زیادہ گمراہ کن ہے اور صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر ربیکا رابنز کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ مسلسل پانچ گھنٹے یا اس سے کم سونے سے آپکی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جس میں سٹروک اور دل کے دورے جیسے امراض قلب شامل ہیں۔

ڈاکٹر ربیکا کہتی ہیں کہ مسلسل ہر رات سات سے آٹھ گھنٹے سونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سونے سے پہلے شراب پینے سے رات کی نیند اچھی آتی ہے

وسکی

شراب سے آپکو فوراً نیند آجاتی ہے لیکن آپکی نیند کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند کے لیے رات کے وقت شراب پینے کا نسخہ بھی محض ایک قصہ ہی ہے سونے سے پہلے ایک گلاس وائن، بیئر یا وسکی سے آپکو نیند آسکتی ہے لیکن اس سے آپکی نیند میں خلل پڑتا ہے، نیند کے دوران آپکی آنکھوں میں حرکت تیز ہوتی ہے جو آپکی یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آپکا مثانہ بھرا ہوا ہوتا ہے اور آپکو بار رفع حاجت کے لیے جانا پڑتا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ شراب سے آپکو فوراً نیند آجاتی ہے لیکن آپکی نیند کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

بستر میں ٹی وی دیکھنے سے آپکو آرام ملتا ہے

ٹی وی

سونے سے پہلے ٹی وی دیکھنا آپکی نیند متاثر کرتا ہے

کیا آپکو لگتا ہے کہ سونے سے پہلے ٹی وی دیکھنے سے آپ کو اچھا محسوس پوگا۔

حققت یہ ہے کہ دیر رات تک ٹی وی دیکھے سے آپکی نیند پر منفی اثر پڑتا ہے۔

ڈاکٹر رابنز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت جب ہم دن بھر کے ذپنی دباؤ اور تھکن کو بھلا کر سونے کی کوشش کرتے ہیں اس وقت ٹی وی دیکھنے سے بے خوابی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ٹی وی کے ساتھ اب سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ بھی موجود ہیں ان سے جاری ہونے والی نیلی روشنی جسم میں پیدا ہونے والے نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔

لڑکی

اگر کوشش کے بعد بھی نیند نہ آئے تو بستر سے باہر نکل آئیں

اگر آپکو نیند نہیں آرہی جب بھی آپ بستر میں ہی رہیں

اگر آپ کافی دیر سے سونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہزار ہا کوششوں کے باوجود بھی سونے میں ناکام ہیں تو آپ کیا کریں گے؟

جواب ہے کہ آپ یہ کوشش نہ کریں۔

ڈاکٹر ربانز کہتی ہیں کہ ایسے میں بستر سے اٹھ جائیں اور کچھ بے مطلب سا کام کریں۔

سنوز بٹن دبانا

لڑکی

فون پر الارم بجتے ہی بستر سے باہر نکل جائیں

ایسا کون ہے جو یہ سوچ کر اپنے فون پر سنوز بٹن نہیں دباتا کہ بستر میں مزید پانچ منٹ سے بہت فرق پڑے گا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی الارم بجے ہمیں بستر سے باہر نکل جانا چاہیے۔

ڈاکٹر رابنز کہتی ہیں کہ کوشش کریں کہ سنوز بٹن نہ دبائیں اس سے آپکا جسم دوبارہ سو سکتا ہے لیکن اس نیند کی کوالٹی اچھی نہیں ہوگی۔ الارم بجتے ہی کمرے کی پردے کھول کر خود کو تیز روشنی کے روبرو کریں۔

خراٹے ہمیشہ بے ضرر ہوتے ہیں

خراٹے

حراٹے لینا صحت کی مسائل کی جاب اشارہ ہو سکتا ہے

خراٹے بے ضرر ہوتے ہیں لیکن یہ سانس کی عبوری رکاوٹ کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔ خراٹوں سے نیند کے دوران گلے کی دیواریں سکڑتی اور پھیلتی ہیں جس سے کچھ لمحے کے لیے سانس رک سکتی ہے۔

اس سے متاثر لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ بلند خراٹے اسکی ایک علامت ہیں۔

ڈاکٹر رانز کہتی ہیں کہ اپنی صحت اور لمبی عمر کے لیے نیند کو پورا ہونا سب سے اہم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32553 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp