اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا: کابینہ سے علیحدگی


وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔

اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اب اسد عمر نے خود ہی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالوں، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا اور اب کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

اسی بارے میں: وزیرِ خزانہ اسد عمر کا استعفے کا اعلان – بی بی سی 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).