اسد عمر کی رخصتی: تحریک انصاف کے حامی مایوس


اسد عمر

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے مختلف جزبات اور رائے کا اظہار شروع کر دیا لیکن اسد عمر کے مداح اور حکمران جماعت کے حامی اس فیصلے سے نالاں ہی نظر آ رہے ہیں۔

اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ‘وزیرِ اعظم کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں۔ لیکن میں نے ان کی مرضی سے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔’

اسد عمر کے جواب میں سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے متحرک کارکن ڈاکٹر فرحان ورک نے ان کے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سمجھ ہی نہیں آ رہی آپ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہو!‘۔

انھوں نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ چند دن پہلے جب اسد عمر کے استعفیٰ کی خبریں گردش کر رہیں تھی تو حکومت کی طرف سے اس خبر کی تردید کر دی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صحافیوں کو آڑے ہاتھ لیا تھا۔

https://twitter.com/FarhanKVirk/status/1118804502293942272

زید رحیم لکھتے ہیں کہ بہت سارے عقل مند لوگ جو خامیوں کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کرتے تھے ان کی حمایت کی وجہ پارٹی میں اسد عمر صاحب جیسے لوگوں کی موجودگی تھی۔ ایک مثالی شخص جو وقتی سیاسی نقصان کو نظر انداز کر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے۔

انھوں نے کہا ’یہ شکست محسوس ہوتی ہے۔‘

https://twitter.com/zaid_rahim/status/1118822377671073793

ڈاکٹر علی عنایت نے بھی اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسد عمر سے بہتر کون ہے اور کیا عمران خان بھی فوری تبدیلی توقع رکھتے ہیں؟

انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے ان کے نزدیک عمران خان کی عزت آدھی کم ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/FalconInayatale/status/1118804870176186368

غزالہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس فیصلے سے بہت مایوس ہیں اور اسد عمر کو مخاتب ہو کر انھوں نے کہا کہ وہ کچھ مہینوں کے بعد کیسے اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے خود آپ کے لیے ووٹ کیا تھا خان صاحب کے لیے نہیں۔‘

https://twitter.com/ghazala200/status/1118815851367370752

نیلم نیازی نے چند لفظوں میں اپنی مایوسی کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا نہیں ہونا چاھیے تھا۔‘

https://twitter.com/NeelamNiazi1/status/1118819372536094721


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp