مزید وزارتوں میں تبدیلی ہو گی: ذرائع


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اور مزید وزارتوں میں تبدیلی ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ساتھ وزارت پیٹرولیم، وزارت داخلہ اور توانائی ڈویژن میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسد عمر کے پیٹرولیم کی وزارت نہ لینے کے بعد عمر ایوب نے بھی وزارت پیٹرولیم لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).