ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے مکمل آزادی دے: مہوش حیات


حال ہی میں تمغہ امتیاز پانے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شادی ضرور کروں گی۔ فی الحال اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی، جو مجھے مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دے۔

اپنے ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے۔ پاکستان میں بہت سی خواتین بھی ایسی ہیں جو جنسی ہراسانی کے معاملے میں غلط ہوتی ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ اگر کوئی انہیں جنسی ہراساں کرے گا تو بات کریں گی اور ان کی بات سنی جائے گی۔ تاہم شوبز کی بہت ساری لڑکیاں ان جیسی پوزیشن میں نہیں۔ اداکارہ نے جنسی ہراسانی کے معاملات پر پاکستان میں بات کیے جانے کو بہتر قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے جنسی ہراساں کیے جانے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).