کابینہ کے نو (9) وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ: آج شام اعلان متوقع


وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے۔

وزیرخزانہ کا قلم دان ٹیکنو کریٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن مین پیپلز پارٹی کے دور حکومت مین وزیر خزانہ عبدالحفیظ پاشا کا نام لیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم آج شام وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراء کے قلم دان تبدیل ہوں گے جبکہ کچھ وزراء کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق داخلہ، پیٹرولیم، توانائی، پلاننگ اور خزانہ کے وزراء تبدیل ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).