انڈیا: انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تصویری جھلکیاں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انڈیا میں انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ ہے اور اے ایف پی کے مطابق 15 کروڑ سے زائد لوگ اس مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انڈیا کی 12 ریاستوں میں اس انتخابی مرحلے کا انعقاد کرایا جا رہا ہے۔

انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP

سرینگر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سرینگر کے حساس علاقوں میں پولنگ مراکز سنسان تھے تاہم گاندربل اور بڈگام کے نواحی علاقوں میں اکا دُکا پولنگ مراکز پر لوگ ووٹ ڈالنے جارہے تھے۔

بھارتی پارلیمان کے لئے ہورہے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشمیر اور جموں کی ایک ایک نشست کے لئے آج ووٹنگ ہورہی ہے۔

کشمیر

BBC
انتخاب کے روز سرینگر کا ایک منظر

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پانچ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست کے 40 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کو شہریت کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے تاہم انھیں رواں پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP
آسام کے دارالخلافہ گوہاٹی کے قریب ایک پولنگ شٹیشن کا منظر جہاں ایک خاتون (دائیں جانب) اپنا ووٹ ڈال رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 97 پارلیمان کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ مغربی بنگال کے علاقے سلی گُری کے ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹروں کی ایک لمبی قطار انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کے منتظر۔

انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP
سلی گُری کے پولنگ سٹیشن کا منظر

سات مرحلوں پر مشتمل یہ الیکشن 19 مئی تک جاری رہے گا جب کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔ اس الیکشن کو ملک کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی پر ریفرینڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP
شمالی ریاست اتر پردیش کے علاقے بلند سحر میں لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے

نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سرینگر کی سیٹ کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ سرینگر، گاندربل اور بڈگام کے تینوں اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا ہے۔

کشمیر

BBC
سرینگر: علیحدگی پسندوں کے مشترکہ مزاحمتی فورم کی کال پر وادی بھر میں ہمہ گیر ہڑتال کی جارہی ہے
انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP
بنگلور کے پولنگ سٹیشن کا ایک منظر جہاں لوگ قطار بنا کر ووٹ ڈالنے کے منتظر ہیں

انڈیا کے یہ 17ویں عام انتخابات ہیں۔ ان انتخابات میں 90 کروڑ کے لگ بھگ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا الیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔

انڈیا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ

AFP
روحینی گاؤں کے پولنگ سٹیشن کے باہر خواتین سیلفی لیتے ہوئے

.

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 10742 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp