تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب کو ناہلی کی درخواست پر سماعت کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب دہری شہریت کی حامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں نے عدالت سے غلط بیانی کی۔ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت ان ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کی استدعا کی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی تینوں ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).