ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے: شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان نے 16 بار آئی ایم ایف سے رجوع کیا جس کی وجہ سستا قرضہ ہے۔ ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں۔ اسد عمر سے پہلے تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ پاکستان 16 بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے۔ ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے۔ 19 ارب ڈالرز کا بلیک ہول (ن) لیگ چھوڑ کر گئی، آج بجٹ کی ایک بڑی رقم قرض ادا کرنے میں جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ قوم کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پہچاننا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).