وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پیٹرولیم ندیم بابر 86 کروڑ روپے کا نا دہندہ: قمر زمان کائرہ


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر 86 کروڑ کا نادہندہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کے 86 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ندیم بابر قائد اعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہے۔ کائرہ صاھب نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).