ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلے کی چند تصاویر


ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز (اے او پی) نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے لیے تصاویر کی مختصر فہرست جاری کی ہے۔ منتخب کی گئی 240 تصاویر کی لندن میں نمائش کی جاری ہے۔

ان تصاویر کا انتخاب مختلف کیٹیگریز کے لیے بھیجی گئی 2000 انٹریز میں سے کیا گیا ہے۔ جیتنے والوں کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا۔

منتخب کردہ فہرست میں سے چند تصاویر اور ان کے بارے میں فوٹوگرافروں کے خیالات۔

ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹSAM ROBINSON
Image captionسیم روبنسن: ’یہ تصاویر کی ایک ذاتی سیریز ہے جو خوبصورتی اور پورٹریٹ فوٹو گرافی کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتی ہے‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹSIMON BURCH
Image captionسائمن برچ: ’ویلز میں پینڈائن سینڈز کار میلہ تقریباً پچھلے سو سال سے کار اور موٹر سائیکل لینڈ سپیڈ ریکارڈ کے لیے ایک تاریخی مقام ہے۔ میلکم کیمبل وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے 1924 میں لینڈ سپیڈ ریکارڈ بنایا‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹCHARLIE CLIFT
Image captionچارلی کلفٹ: ’مجھے دی سنڈے ٹائمز میگزین کے لیے لئن باربر کی ان کی بلی ’تائجر‘ کے ساتھ تصویر لینے کے لیے کہا گیا۔ لئن کا انتباہ سچ تھا، تائجر تصویر نہیں بنوانا چاہتی تھی۔ بلیوں کے کھانوں میں کوکین جیسی خصوصیات کا شکریہ کہ ہم ایک تصویر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹMATT DAVIS
Image captionمیٹ ڈیویز: ’گزشتہ موسم گرما میں بلیک پول ساحل کے کنارے، میں نے اس شخص کو دوربین کے ساتھ دیکھا۔ وہ دلچسپ نظر آئے، لہذا میں نے ان سے تصویر کھینچنے کی اجازت مانگی۔ انھوں نے بامشکل میرا جائزہ لیا ہوگا۔ جب میں نے تصویریں لینی شروع کیں تو مجھے احساس ہوا کہ ایک بھیڑ جمع ہو رہی تھی۔ سمندر میں پھنسے ایک تیراک کو بچایا کیا جا رہا تھا‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹPETER DAZELEY
Image captionپیٹر ڈیزیلے: ’ایک پرانی، گمنام اور ٹوٹی ہوئی گڑیا کے پُراِسرار چہرے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ تصویر گھریلو تشدد میں پیش آنے والی دشواریوں کی وضاحت کرنے کے لیے لی گئی تھی‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹLOUISE HAGGER
Image captionلوئسی ہیگر: ’یہ میری ذاتی سیریز ہے جسے میں نے غذا کی سٹائلسٹ لوسی رُتھ ہاتھاوے اور سیٹ ڈیزائنر کیری ہیوز کے اشتراک سے بنایا ہے۔ یہ سیریز کھانوں کے غیر معمولی جوڑ اور ہم کیسے جانتے ہیں کہ کوئی چیز مزے دار ہے یا نہیں، کا جائزہ لیتی ہے‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹRICHARD DURKIN
Image captionریچرڈ دُرکن: ’مرکزی جاپان کے مشہور سیاحتی شہر تاکایاما کے پہاڑی علاقے ہِدہ میں لی گئی تصویر‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹROB LAWSON
Image captionروب لاسن: ’یہ گلاس کے اندر مرفی لا ہے۔ درست شراب پیش کرنے والی اینٹراپی۔ جگہ کے لیے پینے والے عناصر کے درمیان تضاد ہے۔ چھینٹے اور دھواں اسے باہر پھینک رہے ہیں لیکن اس سب کمپوزیشنل افراتفری کے درمیان واضح خوبصورتی موجود ہے‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹHANNAH MAULE-FFINCH
Image captionہنا مولے فنچ: ’بلغراد کی یہ بیرکیں یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق ایک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ شہر کی مرکزی ٹرانسپورٹ ہب کے پیچھے، اینٹوں سے بنی بیرکوں کے گودام جنھیں بیرکوں کے نام سے جانا جاتا ہے، میں تقریباً 2000 پناہ گزین رہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر شام، عراق اور افغانستان سے آئے ہیں‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹDEAN NORTHCOTT
Image captionڈین نارتھکوٹ: ’جیسے ہی اگست کا سورج ڈوبتا ہے، گیارہ سالہ میکس کی ان کے گھر کے باغ میں پانی پر تیرتے ہوئے تصویر لی گئی ہے جو برطانیہ میں قلیل مدتی موسمِ گرما کی خوشی اور آزادی کو ظاہر کرتی ہے‘
ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلہتصویر کے کاپی رائٹALEXANDER RHIND
Image captionالیگزینڈر رند: ’یہ تصویر ایک وسیع سیریز سے لی گئی ہے جس کا مرکز پینزینس واٹر پولو ٹیم ہے۔ سمندری دیوار کی دائیں جانب، شام کی روشنی پول کے ارد گرد پھیلتے دیکھی جا سکتی ہے`

.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp