خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات، انڈین کرکٹرز پر جرمانہ


انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہول کو ٹی وی پروگرام پر خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پر 20 لاکھ انڈین روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے دونوں کھلاڑیوں کو مشہور ٹی وی شو ‘کافی ود کرن’ پر ‘جنسی اور نسلی تعصب، اور بداخلاقی پر مبنی الفاظ’ کہنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

جنوری میں نشر ہونے والے اس اس انٹرویو کے بعد 25 سالہ پانڈیا اور 27 سالہ راہول کو انڈیا کے آسٹریلیا کے دورے سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان دونوں نے پانچ میچوں میں شرکت نہ کر سکے تھے۔

اسی بارے میں مزید پڑھیے

عورتوں کے متعلق ‘نازیبا’ باتیں کرنے پر دو انڈین کھلاڑی معطل

کافی وِد کرن میں متنازع بیان، انڈین کرکٹرز مشکل میں

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگی تھی اور شرمندگی کا اظہار کیا تھا لیکن بورڈ کے مطابق ان دونوں کو اس غلطی کا ‘خمیازہ بھگتنا تھا۔’

بی سی سی آئی کی جانب سے تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘انڈیا میں کرکٹ کو مذہب کی طرح لیا جاتا ہے اور کرکٹرز کی بے انتہا قدر کی جاتی ہے۔ انڈیا کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اس ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔’

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو نہ صرف ٹیم سے معطل کیا گیا ہے بلکہ آسٹریلیا سے انڈیا جانے کے لیے کہہ دیا گیا ہے

ٹی وی شو پر ہاردک پانڈیا نے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی روابط پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ نائٹ کلبز میں خواتین کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے والدین سے بھی بات کرتے ہیں۔ البتہ ان کے ساتھ انٹرویو دینے والے لوکیش راہول پانڈیا کے مقابلے میں زیادہ محتاط تھے۔

انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس انٹرویو میں دینے جانے والے بیان کو ‘نامناسب’ قرار دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp