سری لنکا میں متعدد بم دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ


تازہ ترین

سری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر دو گرجا گھروں اور ایک ہوٹل میں بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

ابھی دھماکوں کی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یہ بات کہی جا رہی ہے کہ تین گرجا گھروں میں پانچ دھماکے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لوگوں کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک نامعلوم ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ کم از کم 80 افراد دارالحکومت کولمبو کے ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں۔

یہ دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے اور یہ تہوار مسیحی برادری کے بڑے تہواروں میں شامل ہے جو گڈ فرائیڈے کے بعد آنے والے اتوار کو ہوتا ہے۔

ایشون ہیمنتھاگما نامی ٹوئٹر صارف نے دھماکے کے بعد کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ ‘سری لنکا میں پانچ دھماکے ہوئے ہیں۔ دو دھماکے کوچھی کاڈے میں سینٹ اینتھونی کے چرچ اور نیگومبو کٹواپٹیا چرچ میں ہوئے۔ دو دھماکے کنگز بری ہوٹل اور کولمبو کے شینگریلا ہوٹل میں ہوئے جبکہ ایک دھماکے کی بٹیکلاؤ سے اطلاعات ہیں۔

https://twitter.com/AHemmathagama/status/1119819407906287616


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp