وائرس کی تشخیص کے بعد شاداب خان دورۂ انگلینڈ سے باہر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کرکٹ

Getty Images
پاکستانی کرکٹ ٹیم 22 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی

پاکستانی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کے خون میں ہیپیٹائٹس کے وائرس کی تشخیص کے بعد انھیں انگلینڈ کے دورے سے خارج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خون کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق شاداب خان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائیٹس کا وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں چار ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان دورۂ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے!

2019 کرکٹ ورلڈ کپ سکواڈ: عامر آؤٹ، حسنین ان

شاداب خان نے پی ایس ایل سے پہلے خاموشی توڑ دی

زخمی شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شاداب خان کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا تھا۔

پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی میں فتح جیسی حالیہ کامیابیوں کے پیشِ نظر پچھلے کچھ عرصے سے شاداب خان کا شمار پاکستانی ٹیم کے اہم ارکان میں ہوتا ہے۔ شاداب خان کا کرکٹ ٹیم سے باہر ہونا پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا خیال کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ

Getty Images
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کے روز 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ کینٹ، نارتھمپٹن شائر اور لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 مئی کو کارڈف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز8 سے 19 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی جو 24 مئی کو افغانستان کے خلاف برسٹل اور 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کارڈف میں ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ بریج ناٹنگھیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 11091 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp