سری لنکا میں ہونے والے حملوں کی تصویری جھلکیاں


A Sri Lankan soldier stands guard next to closed shops in Batticaloa

سری لنکن فوج کا اہلکر مستعد کھڑا ہے

سری لنکا میں اتوار کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے جنھیں ملک کے تین شہروں میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے ایسے موقع پر ہوئے جب گذشتہ دس سال سے ملک میں خانہ جنگی کے اختتام کے بعد سے امن کے قیام کی کوششیں ہو رہی تھیں۔

واقعے کے بعد سے سری لنکا بھر میں گرجا گھروں پر فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں مردہ خانوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر بّٹی کالؤا میں مردہ خانے کے عملے کے دو افراد کام سے تھکن کے بعد وقفہ لے رہے ہیں۔

اس شہر کے زائون چرچ میں حملہ ہوا تھا۔

Sri Lankan hospital workers stand at the door to a morgue following a blast in a church in Batticaloa

وہ جنھوں نے اپنے پیاروں کی شناخت کر لی تھی وہ ان کے لیے نہایت مشکل مرحلہ تھا۔

A man is hunched over outside a hospital in Batticaloa

ملک کے دارالحکومت کولمبو کے علاقے کوچ چکیادے میں سینٹ انتھونی چرچ پر بھی حملہ ہوا تھا جس کے بعد اس کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات ہوگئے۔

Sri Lankan security forces secure the area around St. Anthony's Shrine after an explosion hit St Anthony's Church in Kochchikade

ملک کی اکثریت آبادی بدھ مت کے پیرو کاروں کی ہے۔ ان میں سے چند راہبوں نے دھماکوں کے بعد کولمبو کے چرچ کا دورہ کیا۔

Buddhist monks stand in front of the St. Anthony's Shrine, Kochchikade

گرجا گھروں کے علاوں کولمبو کے ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس تصویر میں کنگزبری ہوٹل کو ہونے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ .

A general view showing the damages after an explosion hit Kingsbury Hotel in Colombo

نگیمبو شہر کے سینٹ سباشین چرچ میں پادری واقعے کے بعد سکتے ہیں میں جبکہ سکیورٹی اہلکار وہاں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Catholic priests stand inside the church after a bomb blast in Negombo

اسی چرچ میں پولیس سینٹ جیمز کے مجسمے کو دیکھ رہی ہے جس کے ارد گرد دیوار پر خون کے نشان ہیں۔

A statue of St. James is pictured after a bomb blast inside a church in Negombo

کولمبو کے سینٹ انتھونی چرچ کے باہر کے مناظر۔

Sri Lankan security forces secure the area around St. Anthony's Shrine after an explosion hit St Anthony's Church in Kochchikade

بم دھماکے کے بعد ملک کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے گرجا گھر کے دورہ کیا۔

Sri Lankan Prime Minister Ranil Wickremesinghe (C-R) arrives at the scene after an explosion at St Anthony's Church in Kochchikade in Colombo

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32469 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp