ہزاروں برس پرانے مٹی کے بنے پوریندو اور جدید الیکٹرانک میوزک کا سُریلا سنگم


‘میں نے پہلی بار بوریندو کا نام سنا تو گمان ہوا کہ شاید کسی گٹار کا نام ہے، مگر پھر جب میں نے یہ پانچ ہزار سال پرانا ساز دیکھا جو بہت شاندار تھا۔‘

حیرت اور مسرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ یہ الفاظ تھے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈی جے پریکٹکل لیڈی کے۔

الیکٹرانک میوزک بجانے والی پولینڈ کی ڈی جے پریکٹکل لیڈی پہلی دفعہ سندھ کی قدیم تہذیب سے جڑے ساز بوریندو کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں کیونکہ انھوں نے بظاہر مٹی کے بنے اس سادہ سے ساز کو بجتا ہوا دیکھا تو اس کی خوبصورت دھنوں سے متاثر ہوے بغیر نہ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

’ایک طبلہ نہ بجے تو 14 بندے بھوکے رہ جاتے ہیں‘

’سروز کے بغیر بلوچ قبائلی موسیقی نامکمل ہے‘

کیا آلہِ موسیقی ’رباب‘ پختونوں نے بنایا تھا؟

یقینا دو بالکل مختلف موسیقی کے سازوں کو یکجا کرنا ایک دلچسپ اور منفرد تجربہ تھا۔ جس کے دوران پاکستانی لوک فنکار ذوالفقار فقیر پولش ڈی جے پریکٹکل لیڈی کے ساتھ دھن بجانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

سندھ کی قدیم تہذیب موہنجودڑو کا عکاس بوریندو مٹی سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں کیے گے تین سوراخوں سے بانسری کی طرح سر نکلتے ہیں۔

بوریندو

سندھ کی قدیم تہذیب موہنجودڑو کا عکاس بوریندو مٹی سے تیار کیا جاتا ہے

سندھ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار فقیر بوریندو بجانے والے آخری چند فنکاروں میں سے ہیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورت ساز اپنی قدر و منزلت کھو رہا ہے اور اب ذوالفقار فقیر اس صدیوں پرانی ثقافت کو پھر سے زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے میوزک میلے کے دوران نوجوان نسل کے سامنے یہ ساز بجانا ان کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔

ذوالفقار فقیر کا کہنا تھا ’ایک دنیا قدیم ترین سازوں میں سے ایک ہے، یہ مٹی کا بنا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’ساز کہیں کا بھی ہو، انڈیا، پاکستان، یورپ دنیا یا میں کہیں کا بھی، موسسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔ ان لوگوں میں اور مجھے میں اتنا فرق ہے کہ میں ایک قدیم ساز اپنے ہاتھوں اور پھونک کی مدد سے بجا ہوں اور یہ اس کے ساتھ الیکٹرانک ساز بجا رہے ہیں۔`

ذوالفقار فقیر

سندھ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار فقیر بوریندو بجانے والے آخری چند فنکاروں میں سے ہیں

ذوالفقار فقیر کا کہنا تھا ’یہ لوگ بھی موسیقی کے بادشاہ ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔‘

ان کے بقول ایک چھوٹے سے گاؤں کا ایک غریب انسان ہونے کے ناطے ان موسیقاروں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرکے ان بہت خوشی ہوئی ہے۔

بوریندو

پولینڈ کی ڈی جے پریکٹیکل لیڈی کا پورا نام پراکتچنا پانی ہے جو 2006 سے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی آرہی ہیں

بوریندو کے ساتھ الیکٹرانک ساز بجانے والی پولینڈ کی ڈی جے پریکٹیکل لیڈی کا پورا نام پراکتچنا پانی ہے جو 2006 سے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی آرہی ہیں۔ اس پرفارمنس کو لے کر وہ بھی ذوالفقار فقیر کے جتنی ہی پرجوش نظر آئیں۔

انھوں نے موسیقی کے ملاپ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مشرقی موسیقی بہت خالص ہے اور روح کو چھو جانے والی ہے‘۔

پولینڈ کی ڈی جے پریکٹکل لیڈی

الیکٹرانک میوزک بجانے والی پولینڈ کی ڈی جے پریکٹکل لیڈی پہلی دفعہ سندھ کی قدیم تہذیب سے جڑے ساز بوریندو کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں

مشرقی اور مغربی موسیقی کا یہ منفرد ملاپ سامعین اور خصوصا نوجوانوں کو خوب بھایا اور وہ دیر تک الیکٹرانک میوزک اور بوریندہ کی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے اور ناچتے رہے۔

12 اور 13 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے میوزک میلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت سے مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ میلہ ہرسال فیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ملک میں موسیقی کی ذریعے ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ میلے کے دوران مختلف فنکاروں کی پرفارمنس نے لوگوں کا دل لبھایا مگر سندھی اور یورپین موسیقی کے ملاپ کو سب نے دل کھول کر داد دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp