راکھی ساونت کے ساتھ رقص کرتے ہوئے پون سنگھ کی غلط حرکت پر آئٹم سانگ روکنا پڑا


بالی ووڈ اداکارہ اور مشہور ڈانسر راکھی ساونت ہندی فلم انڈسٹری سے دور ہوچکی ہیں اگرچہ اپنے بے تکے بیانات کی وجہ سے وہ اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بالی ووڈ میں انہیں کچھ خاص کام نہیں مل رہا لیکن اب وہ بھوجپوری سنیما میں کافی سرگرم ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں ان کا بھوجپوری آئٹم سانگ “لگا نورترن تیل “کافی وائرل ہوا تھا۔ یہ گانا بھوجپوری فلم “سب سے بڑا چمپئن” کا تھا۔

اب راکھی کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھوجپوری سپراسٹار پون سنگھ کے ساتھ ایک نیا آئٹم سانگ کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی راکھی ایک بھوجپوری فلم کیلئے آئٹم ڈانس کررہی ہیں اور راکھی کے ساتھ پون سنگھ بھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔ اس گانے میں اسٹیپ کرتے کرتے راکھی اور پون کو قریب آنا تھا… تبھی پون سنگھ نے غلطی سے راکھی ساونت کا بوسہ لینے کی کوشش کی… راکھی نے فورا پون سنگھ کو روکا اور گانا درمیان میں ہی بند ہوگیا ۔

تاہم یہ سب راکھی نے مذاق کے طور پر ہی لیا۔ ایسا غلطی سے ہوا یا پھر کوریوگرافی ہی ایسی تھی، یہ بتانا تو مشکل ہے لیکن پون سنگھ اور راکھی کی یہ وڈیو وائرل ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).