اسد عمر کو منانے کی کوششیں تیز: عمران خان اور سابق وزیر خزانہ میں بدھ کو ملاقات کا امکان


وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد حکومت سے ناراض اسد عمر کی آج (بدھ کو) وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کیلئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر میں بدھ کو ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اسد عمر کی ملاقات کیلئے بعض وزرا اور مشترکہ دوستوں نے کوششیں کی ہیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر خزانہ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کیلئے رضا مند کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تھی جس کا سب سے پہلا نشانہ اسد عمر بنے تھے۔ وزیر اعظم نے انہیں پٹرولیم اینڈ گیس کی وزارت آفر کی تھی لیکن سابق وزیر خزانہ نے کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).