اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہو سکا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکا۔ منگل کے روز بھی شیئر بازار میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 765 پوائنٹس گر گیا اور 36 ہزار 136 تک جا پہنچا جو گزشتہ 3 برس میں کم ترین سطح ہے۔

لیکن خریداری کی لہر میں ایک موقع پر اضافہ ہوا،جس نے انڈیکس کو واپسی کی راہ دکھائی اس طرح شیئربازار میں دن کا اختتام 100 انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36ہزار 404 پر ہوا۔

کاروباری دن میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب روپے میں طے پائے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 92 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 399 ارب روپے ہوگئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).