عورت کے پستان میں دودھ کی نالیوں کا خاکہ انٹرنیٹ پر وائرل


’دودھ کی نالی؟ یہ کیا ہوتی ہے؟‘
’کیا یہ میرے پاس ہے؟‘
’مجھے پِستان نہیں چاہیئیں۔‘
پھول کی شکل کے ان پٹھوں کو دیکھ کر ٹوئٹر پر کچھ لوگوں کا یہ ردِعمل تھا۔

خواتین کے پستان میں دودھ پیدا کرنے والے گلینڈ کچھ حصوں میں بٹا ہوا ہے اور انتہائی تنگ نالیاں ہر حصے سے دودھ لے کر جاتی ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں کے لیے یہ عام بات نہیں تھی۔ انٹرنیٹ پر بظاہر بہت سے لوگ یہ تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

https://twitter.com/lemonadead/status/1119991452711387136


کچھ ہی دنوں میں یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے اور اسے 130000 مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔ بہت سے لوگ اس سے حیران ہیں اور کچھ کو تو یہ ناپسندیدہ بھی لگی۔


https://twitter.com/chicknclit/status/1120667893455302656


https://twitter.com/chicknclit/status/1120667893455302656


تاہم بچوں کو دودھ پلانے کا معاملہ آنے پر لوگوں کا ردِعمل قدرے بہتر ہونے لگا اور کچھ لوگوں کو ان پھول نما نالیوں کی قدرتی خوبصورتی نظر آنے لگی۔

ممکن ہے ٹوئیٹ کرنے والے بہت سے لوگوں نے بچپن میں دودھ پیا ہو۔


یہ گلینڈز عورت کے بچہ پیدا کرنے کے بعد دودھ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔


کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ انھوں نے کبھی ایسی بائی لوجیکل تصویر نہیں دیکھی اور بچوں کو سکولوں میں صرف مردوں کے جسم کی تصاویر ہی کیوں دکھائی جاتی ہیں۔

مگر کچھ لوگوں کو ان تصاویر کا مزاحیہ پہلو بھی نظر آیا۔

https://twitter.com/notthateasysis/status/1120289457196945409


https://twitter.com/notthateasysis/status/1120289457196945409

https://twitter.com/notthateasysis/status/1120289541628268544



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp