ٹیسٹ کرکٹ میں ڈی ویلیئرز کا انوکھا ریکارڈ


\"deجنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہو کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ 104 سالہ منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
سنچورین میں کھیلنے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے لیکن کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز پہلی اننگز میں دو گیندیں کھیل کر صفر پرسٹورٹ براڈ کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کے دوسرے کپتان ہیں جنھیں ایک میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آو¿ٹ ہونے کا ریکارڈ حاصل ہے۔مایہ ناز بلے باز تیسرے میچ کی دوسری میں اننگز میں 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پراسٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے تھے، ڈی ولیئرز اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 7 دفعہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں.
اس سے قبل 1912 میں اس وقت کے کپتان لوئس ٹینکریڈ انگلینڈ ہی کے خلاف اوول کے میدان میں دونوں اننگز پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے تھے۔ٹیسٹ کرکٹ میں صفر پرسب سے زیادہ بار آوٹ ہونے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باولر کورنٹی والش کے پاس ہے، وہ اپنے کیرئر میں 43 دفعہ صفر پر آوٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کرس مارٹن 36، آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باولر گلین میک گراتھ 35 اور آسٹریلیا کے ہی شین وارن 34 دفعہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرت ناک شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ناکامی سے دوچارہوئی۔
تاہم اے بی ڈی ولیئرز نے ہندوستان کے دورے میں ایک روزہ سیریز میں بطور کپتان مسلسل 3 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

اے بی ڈی ولیئرز نے 105 ٹیسٹ میچوں میں 21 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 51.10 کی اوسط سے 8 ہزار 74 رنز بنائے ہیں جہاں ان کا بڑا اسکور 278 رنز ناٹ آوٹ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments