مردوں کو ذہنی طور پر غیر متوازن خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے: سیکس ریسرچ


امریکہ میں سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ذہنی طور پر غیرمتوازن خواتین کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ’سیکس ریسرچ‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”مردوں کو ذہنی اعتبار سے عدم توازن کی شکار خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے۔ “

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 24 سے 51 سال کے سینکڑوں مرد و خواتین سے ان کی جنسی زندگی کے متعلق سوالات کیے اور ان کے جوابات کا خواتین کے ذہنی توازن کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ جن میں معلوم ہوا کہ ایسے مرد جنہوں نے اپنے جنسی تعلق کو زیادہ اطمینان بخش کہا ان کی پارٹنرز کسی حد تک ذہنی عدم توازن کا شکار تھیں۔

سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”جو خواتین ذہنی عدم توازن کا شکار ہوتی ہیں انہیں اپنی مرضی کے مطابق چلانا مردوں کے لیے آسان ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر یہی مردوں کے ایسی خواتین کے ساتھ زیادہ مطمئن ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).