بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی میں 6 شرپسند ہلاک


\"fc\"ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے وندر میں شرپسندوں کی موجودگی پر کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 شرپسند مارے گئے جبکہ پسنی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فرنٹیئر کور بلوچستان اورحساس ادارے نے بیلہ کے علاقے وندر میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ کر دی۔ایف سی ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسند مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے شرپسندوں کے قبضہ سے دستی بم ، ایس ایم جیز اور دوسرا جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری منشیات ، سمگلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری طرف سپنی کے اے ایریا وارڈ نمبر 2 میں رات گئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، بعد ازاں لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments