سنگین غداری کیس میں شوکت عزیز شامل تفتیش ہونے پر آمادہ


\"shoukatسابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے پر راضی ہو گئے تاہم انھوں نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پر پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا، شوکت عزیز نے ایف آئی اے کو7 فروری کو متحدہ عرب امارات میں آ کر بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں ٹیم یو اے ای جاکر شوکت عزیزکا بیان ریکارڈ کرے گی۔
واضح رہے کہ اس کیس میں مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف 21 دسمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر نے شامل تفتیش ہونے کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments