وادی راجگل، تیراہ میں فوجی آپریشن شروع


\"army\"فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ٹوویٹر اور فیسبک پر پوسٹ ہوئے پیغام کے مطابق پاک افغان بارڈر کے ساتھ ایک مزید فوج کی تعیناتی سمیت خیبر ایجنسی کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں اور ہر موسم میں استعمال ہونے والے دروں میں شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے مقصد کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔
اس کمیٹی کی سربراہی قومی سلامتی کے امور کے لیے وزیرِ اعظم کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سونپی گئی ہے۔


اس اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے مزید 29 ونگز کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ سرحدی انتظام اور ملک میں سکیورٹی کی داخلی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments