میٹ گالا 2019 میں آنے والے ستاروں کے عجیب و غریب ملبوسات
نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے۔
میٹ گالا کے مہمانوں کی فہرست پر صرف گنے چنے نام ہی ہوتے ہیں اور اس کا ٹکٹ اتنا مہنگا کہ بس!
اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال اس کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے، جس کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس زیب تن کر کے آتے ہیں۔
چونکہ اس سال کی تھیم ’کیمپ: نوٹس آن فیشن‘ (Camp: Notes on Fashion) خود ہی ایک تصوراتی خیال پر مبنی تھی، تو ظاہر ہے اس دفعہ کے ملبوسات بھی اتنے ہی حیران کن ہوں گے۔
رواں سال لگتا ہے کہ مشہور گلوکارہ اور حال ہی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی لیڈی گاگا اپنے بھانت بھانت کے لباسوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
- امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد یوکرین کو روس کے خلاف کیسے فائدہ پہنچائے گی؟ - 25/04/2024
- امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے بارے میں کیا کہا گیا اور کیا یہ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے؟ - 25/04/2024
- ہیلری کلنٹن کے ساتھ کام، غزہ جنگ پر ’خاموشی‘: غزہ کے لوگوں کے لیے میری حمایت پر کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے، ملالہ یوسفزئی کا تنقید پر جواب - 25/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).