پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ: وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عوام کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے ای سی سی (Economic Coordination Committee) کا فیصلہ درست قرار دے دیا ۔

گزشتہ ہفتے وفاقی کا بینہ بالخصوص وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے ناروا اضافے پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی اور معاملہ ای سی سی کو ریفر کر دیا گیا تھا مگر گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ ای سی سی نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کی منظوری تین مئی کو دی تھی۔ ای سی سی ارکان نے اوگرا کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے پر اختلافی نوٹ نہیں دیا۔ ای سی سی نے اتفاق رائے سے پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ دیا۔ ای سی سی نے فوری طور پر عوام پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ای سی سی ارکان میں شیخ رشید، مراد سعید، خسرو بختیار، عمر ایوب اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 3 مئی کے فیصلوں کی سات مئی کو توثیق کردی حالانکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).