سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندا، انڈیکس چار برس کی کم ترین سطح پر، اربوں روپے ڈوب گئے


بدھ کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی چھا گئی ہے اور 100 انڈکس 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 35 ہزار 631 کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور 35 ہزار 697 پر پہنچ گیا لیکن یہ پرواز جاری نہ رہ سکی اور چند ہی لمحات کے بعد تنزلی آنا شروع ہو گئی اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رہنے کے بعد اب 100 انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چار سال کی کم ترین سطح 34 ہزار 882 پر آ گیا ہے ۔ مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).