پاکستان انگلینڈ پہلا ون ڈے، بارش کی وجہ سے تاخیر


اوول کرکٹ گراؤنڈ

بارش دن بارہ بجے کے قریب تھم گئی، تاہم گراؤنٹ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے، اور بارش کی وجہ سے اوورز کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ اب یہ میچ 47 سینتالیس اوورز کا کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عملے نے وکٹ سے کوورز ہٹا دیے ہیں، اب ٹاس ایک بجکر 45 منٹ پر ہوگا اور کھیل کا آغاز دو بجکر 15 منٹ پر ہوگا۔

’یہ سورج انگلینڈ میں ہی ڈوب تو نہ جائے گا‘

کوئی ہے جو مورگن کو آؤٹ کر دے؟

مقامی وقت کے مطابق میچ دن ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔ اگرچہ صبح سے جاری بارش دن بارہ بجے کے قریب تھم گئی، تاہم گراؤنٹ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔

امپائرز نے بارہ بجکر 45 منٹ پر وکٹ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد کھیل ایک بجکر تیس منٹ پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اس دورے کا واحد ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کارڈف کے مقام پر کھیلا گیا تھا جو انگلینڈ نے سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔ تین وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن کی بہترین اننگز کی مدد سے میچ کے آخری اوور میں یہ ہدف پورا کر لیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp