پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ: مزید 12 افراد گرفتار


 پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چینی شہریوں کی شادی کے اسکینڈل میں مزید 12 چینی باشندے گرفتار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد سے جن چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا ہے، جن سے ایف آئی اے کی زیر نگرانی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق پولیس نے مزید انکشافات کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والا چینی باشندہ شادیاں کرانے کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مسٹر زن کی بیوی اور والد نے چین میں میرج بیورو بنایا ہوا ہے۔ شادی کے عوض یہ گروہ چینی افراد سے 18 سے 35 لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ زن مقامی ایجنٹوں کو 50 ہزار روپے تک دیتا تھا۔

اس گروہ نے فیصل آباد کی رہائشی 18 لڑکیوں کی شادی چینی لڑکوں سےکروائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).