سلمان خان رات 3 بجے تک ایشوریہ رائے کے گھر کا دروازہ کیوں پیٹتے رہے؟

سلمان خان کی ایشوریہ رائے کے ساتھ لو اسٹوری اور پھر بریک اپ کا کافی چرچا رہا۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی محبت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں۔ دونوں کا رشتہ کچھ مہینے میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن مداح اس رشتہ کی حقیقت کے بارے میں جاننے کے لئے پرجوش رہتے ہیں۔

ایشوریہ رائے سلمان خان کے علاوہ ان کے خاندان کے بھی بہت قریب ہو گئی تھیں۔ سلمان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا کے ساتھ بھی ایشوریہ رائے کا تعلق کافی اچھا تھا۔ تاہم ایشوریہ رایے کے والد اس رشتہ کے خلاف تھے۔ پھر اچانک ایک خبر آئی کہ سلمان اور ایشوریہ کے تعلق میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

2001 میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس سے سلمان خان کا غصہ ظاہر ہو رہا تھا۔ سلمان کان رات گئے ایشوریہ رائے کے فلیٹ پر پہنچے اور رات کے 3 بجے زور زور سے دروازہ پیٹنے لگے۔ وہ بار۔بار گھر کے اندر آنے کی ضد کر رہے تھے۔ آخرکار ایشوریہ رائے نے دروازہ کھولا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ زور زور سے مسلسل دروازہ پیٹنے سے سلمان کے ہاتھوں سے خون نکل رہا تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ صبح تک چلتا رہا۔ آخر کار ایشوریہ نے سلمان کو گھر کے اندر بلا لیا۔

خبروں کے مطابق سلمان خان ایشوریہ رائے سے شادی کا وعدہ لینا چاہتے تھے لیکن ایشوریہ رائے ابھی اپنے کریئر پر فوکس کرنا چاہتی تھیں۔ اسی اختلاف پر دونوں کے بیچ جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

دعوی کیا جاتا ہے کہ سلمان نے بعد میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایشوریہ نے انہیں اس طرح نہیں چاہتی تھیں جیسا کہ سلمان خان چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے سلمان کو غصہ آیا۔ سال 2002 میں ایشوریہ نے اس خبر کی تصدیق کر دی کہ سلمان خان سے ان کا بریک اپ ہو چکا ہے۔