چیمپیئنز لیگ کی تاریخی فتوحات کی ایک جھلک


چیمپیئنز لیگ

بدھ کو بی بی سی پر ہونے والی رائے دہی میں آپ نے لیورپول کی بارسلونا کے خلاف جیت کو چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسی قرار دیا۔ لیکن کیا ٹوٹنہیم کی ناقابل یقین فتح نے آپ کی رائے بدل دی ہے؟

ٹوٹنہم اور لیورپول نے اس ہفتے فٹبال کے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب دونوں ہی ٹیمیں تمام اندازوں کے بر عکس چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک پہنچ گئیں۔

لیورپول نے پہلے راؤنڈ میں 3-0 کی شکست کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں ٹورنامنٹ کی فیوورٹ ٹیم بارسلونا کو ڈرامائی انداز سے شکست دی۔

اس کے اگلے دن ٹوٹنہم کے لوکس مورا نے ڈچ ٹیم آئیکس کے خلاف ایکسٹرا ٹائم کے چھٹے منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کر کے 2-0 ہارتی ہوئی اپنی ٹیم کی شکست کو فتح میں تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

چیمپئنز لیگ: روزہ رکھنے کے ارادے پر کوچ برہم

فٹبال کلب بارسلونا کا مستقبل کیا ہوگا؟

مانچیسٹر یونائیٹڈ سب سے ’قیمتی فٹبال کلب‘

یقیناً چیمپیئنز لیگ کے بعض سب سے تاریخی لمحات وہ ہیں کہ جب امیدیں ٹوٹ چکی ہوں لیکن کوئی ٹیم میچ یا ٹورنامنٹ میں ایسے واپس آیے کہ بس لوگوں کی آنکھیں خوشی سے نم ہوجائیں۔

بدھ کو بی بی سی کے سروے میں مداحوں نے لیورپول کی بارسلونا کے خلاف جیت کو چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسی قرار دیا۔ لیکن کیا ٹوٹنہم کی ناقابل یقین فتح نے آپ کی رائے بدل دی ہے؟

دیکھیے چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی فتوحات کے چند مناظر۔

مورا

PA
2018-19 سیمی فائنل: مورا کی ہیٹ ٹرک سے ٹوٹنہم کا آئیکس کے خلاف کارنامہ۔ اپنی دو گول سے ہارنے والی ٹیم کو سیمی فائنل جتوانے کے بعد برازیل کے مورا نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔
لیورپول

2018-19 سیمی فائنل: لیورپول نے اینفیلڈ میں بارسلونا کو رُلا دیا۔ پہلے راؤنڈ میں لیونل میسی کی بہترین کارکردگی کے بعد لیورپول کے مداحوں کی امیدیں ٹوٹ چکی تھیں، لیکن وہ شاندار اور ناقابل یقین کارکردگی کی بدولت اپنے ہوم گراؤنڈ میں 4-0 سے جیتے۔
روما

2017-18 کوارٹر فائنل: روما کی جدوجہد سے بارسلونا حیران۔ گزشتہ سیزن میں بھی بارسلونا نے پہلے راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھائی لیکن روما کے ہاتھوں شکست نے سب کو ہی حیران کر دیا تھا
لیورپول

2004-05 فائنل: شاید چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کا سب سے یادگار فائنل تھا۔ اے سی ملان اور لیورپول کے درمیان استنبول میں میچ برابر ہونے کے بعد لیورپول 3-2 پینلٹیز پر فتح حاصل کی۔
ڈروگبا

PA
2011-12 راؤنڈ آف 16: ناپولی کے خلاف چیلسی کا ہار ماننے سے انکار۔ 5-4 کی ایگریگیٹ سے دونوں میچز جیتنے کے بعد اسی سال چیلسی نے اپنی تاریخ کی پہلی اور واحد چیمپیئنز لیگ جیتت۔
ملان

2003-04 کوارٹر فائنل: اس سے ایک سال پہلے کے چیمپیئن ملان کو دیپورتیوو کے ہاتھوں سپین میں شکست ہوئی۔ جب میچ کے پہلے راؤنڈ میں ملان نے 4-1 سے دیپورتیوو کو ہرایا تو کوئی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ ملان کی ناقابل شکست ٹیم کو 4-0 سے ہرا دیں گے۔
بارسلونا

1990-00 کوارٹر فائنل: چیلسی کے مداح خوش تھے لیکن پھر ایکسٹرا ٹائم میں دو گولز ہونے کے باعث ان کو بارسلونا کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ لیکن اسی ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں بارسلونا کی ٹیم ولینسیا سے سیمی فائنل ہار گئی تھی۔
بارسلونا

2016-17 راؤنڈ آف 16: پہلے راؤنڈ میں 4-0 کی شکست کے بعد بارسلونا نے 6-1 سے پی ایس جی کو ہرا دیا۔ چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں اب تک ایسا ایک ہی مرتبہ ہوا ہے کہ جب کسی ٹیم نے پہلا میچ چار گولز سے ہارنے کے باوجود ایگریگیٹ پر میچ جیت لیا۔
مینچسٹر یونائٹڈ

2018-19 راؤنڈ آف 16: آخری لمحات میں پینلٹی کے ذریعے گول کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے پی ایس جی کے چیمپیئنز لیگ کے خواب توڑ دیے۔ پہلے راؤنڈ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پی ایس جی سے ہارنے کے بعد یونائٹڈ کی امیدیں کم تھیں، لیکن ایک انتہائی متنازع پینلٹی کے ہاتھوں انھوں نے میچ جیت لیا۔

آپ کے خیال میں چیمپیئنز لیگ کی سب سے تاریخی واپسیاں کون سی ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp