ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘


نیپال

PHURBA TENJING SHERPA

آج کل ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک ‘خیموں کا شہر’ آباد ہے۔ اس موسم بہار میں 375 کوہ پیماؤں اور ان کے گائیڈوں سمیت تقریباً دو ہزار افراد ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بیس کیمپ ایورسٹ چوٹی کے جنوب میں سطح سمندر سے 5380 میٹر کے بلندی پر واقع ہے۔

نیپال

Kenton Cool
موسم بہار میں سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کا رخ کرتے ہیں

نیپال

TSHIRING JANGMU SHERPA
نیپال

TSHIRING JANGMU SHERPA

چوٹی سر کرنے کے حتمی مرحلے سے پہلے کوہ پیما بیس کیمپ سے اوپر نیچے آتے جاتے رہتے ہیں تاکہ وہ اتنی بلندی پر آکسیجن کی کمی کے عادی ہوجائیں۔

نیپال

Kenton Cool

اس سال نیپال کی حکومت نے سروے ڈیپارٹمنٹ کے حکام پر مبنی ایک ٹیم بھی بیس کیمپ بھیجی ہے تاکہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کی تازہ پیمائش کر سکے۔

نیپال

Kenton Cool
ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں آباد خیموں کا شہر

اس موسم بہار میں تقریباً 800 کوہ پیماؤں کو نیپال میں 30 مختلف ہمالیہ کی چوٹیاں سر کرنے کی اجازت ملی ہے۔ حکام کے مطابق ہر سال ایورسٹ سر کرنے کی اجازت طلب کرنے والے کوہ پیماؤں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نیپال


گذشتہ ہفتے جب خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان فانی آیا تھا تو اس کے باعث نیپال کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری ہوئی تھی۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کے بالائی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث بہت سے خیمے بھی اڑ گئے تھے۔

نیپال

Tshiring Jangmu Sherpa

کوہ پیماؤں سے محفوظ مقامات پر جانے کا کہا گیا تھا تا کہ وہ سمندری طوفان کے اثرات سے بچ سکیں۔ تاہم جلد ہی موسم صاف ہو گیا اور کوہ پیما ایک مرتبہ پھر اپنی چڑھائی کے لیے تیاری کرنے میں مصروف ہو گیے۔

نیپال

Kenton Cool

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp