مردوں میں کاسمیٹک سرجری کا بڑھتا رحجان اور خطرات


کاسمیٹک سرجری

مردوں پر بھی ظاہری طور پر اچھا دِکھنے کے لیے اتنا ہی دباؤ ہوتا ہے جتنا خواتین پر۔ یہ کہنا ہے کہ سیو فیس نامی ادارے کا جو ان ماہرین کی فہرست مرتب کرتا ہے جو فلرز اور بوٹوکس (کاسمیٹک سرجری کے طریقے) اپلائی کرتے ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اٹھارہ سے تیس سال کی عمر کے تقریباً 50 فیصد مرد شاید ان طریقوں پر غور کرتے ہیں۔

انگلینڈ میں حکومت ایسے کاسمیٹک طریقوں کے خلاف ایک مہم شروع کرنے والی ہے جن کے بعد میں برے نتائج سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے!

سوشل میڈیا پر اچھا لگنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا رجحان

کاسمیٹک سرجری کی مقبولیت میں نمایاں کمی

’پلاسٹک سرجری کا خیال آیا تھا لیکن دیو آنند نے منع کر دیا‘

’چینی خواتین کی اولین پسند ایک ستواں ناک‘

‘میرے بچے کو گورا بنا دو’

بی بی سی کے ریڈیو ون اور وکٹوریا ڈاربی شائر پروگرام کی جانب سے کیے گیے سروے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہیں کہ جن لوگوں نے ماضی میں اچھے دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجریاں یا مختلف اشیا یا طریقۂ کار استعمال کیے ان میں بوٹوکس اور پیٹ کے ایمپلانٹس سب سے عام تھے۔

کاسمیٹک سرجری

سیو فیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان کی ویب سائٹ پر عورتوں کی نسبت مرد زیادہ آتے ہیں اور مردوں کی جانب سے شکایات کی تعداد میں بھی حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔

سیو فیس کی ایشٹن کولنز کہتی ہیں کہ ’یقیناً مردوں میں ان کاسمیٹک سرجری کے طریقوں کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجہ میں ان مردوں کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں جن کی سرجری خراب ہونے سے وہ مسائل سے دوچار ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ مردوں میں اپنے جسم کے خدو خال کو بدلنے کی کچھ حد تک وجہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر کے علاوہ لو آئی لینڈ اور جورڈی شور جیسے ٹی وی پروگرامز ہیں۔ اور ایسا لگتا ہے کہ 30 سال سے کم عمر مرد ایک پرکشش جسم کے خواہش مند ہیں۔

کاسمیٹک سرجری

مائک اپنی چھاتی کے متعلق فکرمند ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے سرجری کروانے کا فیصلہ کیا

بی بی سی سروے میں تقریباً دو ہزار مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جسم کا کون سا حصہ بدلنا چاہتے ہیں تو ان میں 34 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی چھاتی اور پیٹ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

مائک جو اپنی چھاتی کے متعلق فکرمند ہیں، کہتے ہیں نے اسے کم کرنے کے لیے سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے ریڈیو ون کے پروگرام نیوز بیٹ کو بتایا کہ ’آپ اگر ورزش کرنے کے لیے جم جائیں تو آپ اس کے بارے فکرمند رہتے ہیں، آپ جہاں بھی جائے آپ بڑھی ہوئی چھاتی سے پریشان ہوتے ہیں۔‘

اپنے آپریشن کے دو ہفتوں بعد وہ زور دیتے ہیں کہ انھیں اس سے کوئی مسائل نہیں ہوئے اور وہ درحقیقت خوش ہیں کہ انھوں نے یہ فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اب میں زیادہ پراعتماد محسوس کرتا ہوں، یہ اپنے آپ کو زیادہ مردانہ وجاہت کا احساس دلاتا ہے۔‘

کاسمیٹک سرجری

مائک اپنی چھاتی کی سرجری کروانے کے دو ہفتوں بعد پراعتماد محسوس کرتے ہیں

ڈائرن کارٹل ایک آن لائن پرسنل ٹرینر ہیں وہ کہتے ہیں بہت سے مرد اُن کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنے پیٹ کے خدو خال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

’میں نے بھی جب پہلے ورزش شروع کی تھی تو میں سکس پیکس چاہتا تھا، جب میں جوان تھا میں سکس پیکس چاہتا تھا، ہر مرد سکس پیکس چاہتا ہے۔‘

تاہم ان کا کہنا ہے کہ سکس پیک ہونے کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ صحت مند ہیں اور اپنے من پسند جسم کے حصول کے لیے وہ متوازن غذا اور ورزش کا مشورہ دیتے ہیں۔

’سکس پیکس کے لیے سرجری کا سوچنا پریشان کن ہے، یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اور جو یہ سب کر رہے ہیں وہ کسی مشکل کو دعوت دے رہے ہیں۔‘

’میں مشورہ دیتا ہو کہ آپ ایسا نہ کریں، اگر آپ اچھا کھائیں، اچھی ورزش کریں اور اپنا انداز زندگی تبدیل کریں تو وہ آپ کے لیے کچھ ایسا کرنے جس سے جلد نتائج سامنے آئیں سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ڈائرن کو یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آن لائن انفلوئنسرز (انٹرنیٹ پر اثر انداز ہونے والے لوگ یا عوامل) اور سیلبرٹیز (مشہور شخصیات) اپنے سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے جسم کے بارے میں سچ نہیں بولتے۔

ان تمام سیلبریٹیز کا بہترین جسم ہوتا ہے تاہم اگر بچپن میں آپ کا جسم ایسا نہیں تھا تو یہ ایک مسئلہ ہے۔

اگر یہ تمام مشہور شخصیات ارادتاً اس بات کو بڑھاوا دے رہے ہیں کہ سکس پیکس ہونے کا مطلب صحت مند ہونا ہے تو یہ غلط ہے ایسا نہیں ہوتا۔‘

سیو فیس کی ایشٹن کولنز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ مردوں کے کاسمیٹک سرجری کے بدترین طریقوں کا شکار ہونے کے امکان زیادہ ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ ایسے طریقوں کو اپنانے کے بارے میں بات کرنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ مردوں کے لیے دوستوں میں اس مسئلہ پر کھل کر بات کرنا عورتوں کی نسبت اب بھی مشکل ہیں جو انھیں غلط ہاتھوں اور کاسمیٹک کے برے طریقے اپنانے سے محفوظ رکھتے ہیں۔‘

’بہت سارے ایسے مرد ہیں جو سوشل میڈیا پر ان طریقوں کے لیے سب سے سستی قیمتیں تلاش کرتے ہیں۔ جو انھیں ناچاہتے ہوئے پیچیدگیوں کی طرف لے جاتا ہے.‘

(ڈیلٹا پول نے 15 اور 18 اپریل کے درمیان 18-30 سال کی عمر کے 2،033 برطانوی بالغوں کا سروے کیا)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp