پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


میچ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آٹھ مئی کو کھیلا گیا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساؤتھیمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آٹھ مئی کو جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جانے والا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والا میچ 47 اوورز اور اس کے بعد پھر مزید بارش کے بعد 41 اوورز کا کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود موسم نے ساتھ نہ دیا اور مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp