گوادر کے پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ


بریکنگ

گوادر میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے تصدیق کی ہے کہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں شدت پسند موجود ہیں اور ان کے مطابق پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ان کے مطابق شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی ہیں۔

اس سے پہلے اپریل میں ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں شدت پسندوں نے کوسٹل ہائی وے پر بسوں سے اتار کر بحریہ کے اہلکاروں سمیت 14 مسافروں کو قتل کر دیا تھا۔

جیسے جیسے مزید معلومات کی تصدیق ہو گی اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32488 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp