اکشے کمار کی ہیروئن برونا عبداللہ شادی سے پہلے حاملہ ہو گئیں


اکشے کمار اور جان ابراہم کے ساتھ “دیسی بوائز” میں دھماکہ خیز ڈانس نمبر کے ذریعے مشہور ہونے والی اداکارہ برونا عبداللہ کے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔ یہ برونا عبداللہ کا پہلا بچہ ہے برونا عبداللہ نے شادی نہیں کی ہے۔

برازیلین اداکارہ برونا عبداللہ نے اپنے برطانیہ بیسڈ اسکاٹش بوائے فرینڈ سے 19 جولائی 2018 کو منگنی کر لی تھی۔ برونا عبداللہ اب پانچ ماہ کے حمل سے ہیں اور جلد ہی ان کے گھر خوش خبری آنے والی ہے۔ شادی سے پہلے ماں بننے پر برونا عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘شادی صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے جو دو انسانوں کو جوڑنے کیلئے کافی نہیں ہوتا۔ شادی کے بعد بھی کئی کپل جوڑے الگ ہا جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسے رشتے کے بغیر بھی خوشی سے ایک ساتھ رہتے ہیں’َ۔

برونا عبداللہ کہتی ہیں ہے کہ ‘کسی رشتے کو چلانے کیلئے پیار ہونا چاہئے اور پیار ہی ایک ایسی چیز ہے جو دو لوگوں کو باندھ کر رکھتی ہے’۔ برونا عبداللہ نے بتایا کہ ان کا بچہ صحت یاب ہےاور اچھی طرح سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے حمل کے بارے میں اپنی فیملی کو بتایا تو سبھی بہت خوش ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).