پاکستان اور آئی ایم ایف میں بیل آؤٹ پروگرام پر اتفاق نہ ہو سکا


پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پروگرام پر اب تک اتفاق نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، پاکستان کے مطالبات ماننے سے تاحال گریزاں ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر آج بھی مذاکرات جاری رہیں گے اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان معاہدے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔  وزیراعظم پہلے ہی اسٹاف لیول معاہدے کے مسودے کو مسترد کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پاکستان کی جانب سے شرائط میں نرمی کا کہا گیا مگر آئی ایم ایف نے مطالبہ مسترد کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).