قومی اسمبلی میں پارٹی کے کہنے پر مراد سعید کو مائیک دیا ؟ سپیکر اسد قیصر


سپیکر قومی اسمبلی اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ نو مئی کو پارٹی کے کہنے پر مراد سعید کو مائیک دیا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے مراد سعید کا نام پارٹی نے دیا تھا کہ ان کو مائیک دوں۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر نو مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنا دھواں دھار تنقیدی خطاب ختم کیا تو اسپیکر اسد قیصر نے مائیک وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو دے دیا۔ مراد سعید بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کردیا۔ مراد سعید ںے ایوان میں بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ موروثی و حادثاتی چیئرمین ہیں۔ ایک پرچی لہرا کر ہمارے پاس آ گئے کہ میں چیئرمین بن گیا۔ ان میں سے کسی کو بھی آج کے بعد ہم بولنے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ن لیگی ارکان اسپیکرڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور نعرے بازی کی۔ جس کے بعد ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).