کراچی میں خاتون ماڈل کے پولیس اہلکار آشنا کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ


کراچی میں خاتون ماڈل پر تشدد کا ایک نیا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل فرح نظام کو تشدد کا نشانہ بنانے والا اُس کا بوائے فرینڈ کوئی قانون کا رکھوالا اے ایس آئی جان شیر خان ہے۔ خاتون ماڈل فرح نے اپنے مبینہ دوست جان شیر خان پر گن پوائنٹ پر اغوا اور اس کے بعد تشدد کا الزام لگایا ہے۔ پولیس اہلکار کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ماڈل گرل فرح نظام کے دعویٰ کے مطابق اُسے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا گیا۔ فرح نظام کے مطابق اے ایس آئی جان شیر خان نامی شخص نے 4 مئی کی رات گھر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پراُسے ٹیکسی سے زبردستی اُتارا اور اغوا کر کے نارتھ ناظم آباد اپنے گھر لے گیا۔ ملزم ٹیکسی میں سوار فرح کو شاہراہ فیصل سے لے کر نارتھ ناظم آباد تک مسلسل زد و کوب کرتا رہا۔ فرح نے بتایا کہ راستے میں تشدد کے بعد جب میں ملزم کے گھر بند کمرے میں پہنچی تو وہاں بھی اس نے مجھ پر بہت زیادہ تشدد کیا۔ جان شیر خان نے مجھے کہا کہ اگر تم شور مچاؤ گی پھر بھی یہاں پر کوئی نہیں آئے گا۔

خاتون نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ فرح نظام کے مطابق جان شیر خان سے اُن کی دوستی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اور اب وہ اُسے ماڈلنگ کرنے سے منع کر رہا تھا۔ ملزم محکمہ پولیس میں اے ایس آئی ہے۔ متاثرہ ماڈل کی جانب سے اپنے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).