اپنے گاہک کے خلاف دبئی پولیس کو شکایت کرنے والی جسم فروش خاتون کو سزا سنا دی گئی


دبئی میں ایک جسم فروش لڑکی اپنے گاہک کے خلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس 22 سالہ مراکشی لڑکی کو ایک 25 سالہ سعودی نوجوان نے ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور بعد میں طے کردہ رقم پوری ادا نہ کی جس پر لڑکی پولیس کے پاس چلی گئی اور ’معاوضہ‘ پورا ادا نہ کرنے پر نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کروادی لیکن پولیس نے لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں کے خلاف شادی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے اور پرمٹ کے بغیر شراب پینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں کو عدالت میں پیش کر دیا۔ جہاں لڑکی کو ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سزا پوری ہونے پر لڑکی کو ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کیا سزا دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق لڑکی اپنی سزا کے خلاف 15 دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے۔

https://www.khaleejtimes.com/news/crime-and-courts/prostitute-in-dubai-reports-man-to-police-for-failing-to-pay-her-up


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).