عمران خان نے صفر کارکردگی  پر مزید تین وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا


وزیراعظم عمران خان نے صفر کارکردگی دکھانے والے تین وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان وزراء کی کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں، دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں دو وزرا اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔

عمران خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں، انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں ان حکومتی ارکان کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).