آسٹریلیا: 13 برس پہلے خواب میں دیکھے نمبروں نے ایک ملین کی لاٹری جتوا دی


Lottery balls

Getty Images
لاٹری جیتنے والے شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وہ ان نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے کئی انعامات جیت چکے ہیں

آسٹریلیا میں ایک شخص نے 13 برس قبل خواب میں آنے والے نمبروں کا استعمال کر کے دس لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کے خواہشمند اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے یہ نمبر ایک رات خواب میں دیکھے اور جب سے وہ انھیں ہی لاٹری کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنا ٹکٹ آن لائن چیک کیا اور تب مجھے یہ خبر ملی۔ میں یہ سمجھتا تھا کہ ایک دن میں ان سب نمبروں کو وہاں دیکھوں گا اور میں مایوس نہیں ہوا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیے

خواب میں دیکھے نمبر سے لاٹری جیت لی

1.6 بلین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت کون؟

تیسری بار لاٹری جیتنے والا کینیڈین جوڑا

قسمت ہو تو ایسی، پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیت لی

45 کروڑ ڈالر سے ’مزے کرنا چاہتا ہوں‘

اس شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وہ ان نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے کئی انعامات جیت چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ یقیناً میرے لیے خوش قسمت نمبر ہیں اور میں ان پر داؤ لگاتا رہوں گا۔‘

انعام جیتنے والا ٹکٹ ریاست تسمانیہ میں ایسٹ ڈیونپورٹ نیوز ایجنسی سے خریدا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ لاٹری جیتنے والے کسی شخص نے نمبر خواب میں دیکھنے کا دعویٰ کیا ہو۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی امریکہ میں ایک خاتون نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی اور کہا کہ انھیں خواب میں ایک شخص نے آ کر وہ نمبر بتائے تھے۔

اس سے قبل جنوری 2017 میں کینیڈا میں ایک خاتون کا جو گذشتہ 30 برس سے لاٹری کا ایک ہی نمبر خریدتی آ رہی تھیں، 39 لاکھ ڈالرز کا انعام نکلا تھا۔

اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے مئی 1989 کو ’خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا‘ اور اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی نمبر خریدتی رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp