کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، تین افراد ہلاک، 11 زخمی


کوئٹہ

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ الہدیٰ مسجد کے قریب نماز تراویح کے دوران ہوا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

٭٭٭جیسے جیسے معلومات کی تصدیق ہوگی یہ خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس پی ہلاک

کوئٹہ: ایف سی کے مددگار سینٹر پر حملہ ناکام

گوادرحملہ: تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک

رمضان میں شدت پسندی کے واقعات

رمضان کے مہینے میں یہ ملک میں شدت پسندی کا تیسرا واقعہ ہے۔

دو روز قبل بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل ‘پرل کانٹیننٹل’ پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں نیوی کے ایک اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے تھے تاہم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب 8 مئی کو لاہور میں داتا دربار کے باہر خودکش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp