انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: آج تیسرا ون ڈے میچ برسٹل میں کھیلا جائے گا


پاکستان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹل میں کھلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

انگلینڈ کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 374 رن کے جواب میں پاکستان ایک سنسی خیز تعاقب کے بعد 361 رن بنا سکا۔ پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر یہ سکور کیا۔

اگرہچ پاکستان یہ میچ ہار گیا مگر ٹیم کی جانب سے 361 کا سکور دوسری اننگز میں کرنا حثصلہ مند تھا۔ ساتھ ساتھ فخر زمان نے ایک شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے

دلچسپ میچ میں پاکستان کو شکست

اوول میں پھر بارش، میچ بغیر نتیجے کے ختم

’یہ سورج انگلینڈ میں ہی ڈوب تو نہ جائے گا‘

کوئی ہے جو مورگن کو آؤٹ کر دے؟

فخر زمان نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 84 گیندوں پر سنچری بنائی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 138 رن بنائے اور 106 گیندوں کا سامنا کیا۔

پاکستان کی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی جا رہی ہیں۔ جنید خان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ یاسر شاہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

آٹھ مئی کو جنوبی لندن میں اوول کے میدان میں کھیلا جانے والا اس سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

پاکستان کی ممکنہ ٹیم کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، جنید خان، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

جبکہ انگلینڈ کی ممکنہ ٹیم ایئن مورگن کی کپتانی میں عادل رشید، بین سٹوکس، کرس وؤکس، ڈیوڈ ویلی، جو رُوٹس، جونی بئرسٹو، جاس بٹلر، لیئم پلنکٹ اور معین علی پر مشتمل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32509 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp