امام الحق نے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا


انگلینڈ کےے خلاف تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے 131 گیندوں پر 151 رن بنا کر انگلینڈ میں 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ امام الحق نے 23 سال 153 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے کپیل دیو نے 1983 میں چوبیس سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رن کی اننگز کھیلی تھی۔

امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔ یہ ریکارڈ دو روز قبل ہی فخر زمان نے 138 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ محروم کردیا۔

امام الحق پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے کسی ون ڈے میچ میں 150 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).