ریپ کرنے کے بعد خاتون کو ’اسلامی ویڈیو‘دکھانے والے نوجوان محمد خان کو 12 سال قید کی سزا


برطانیہ میں ایک مسلمان نوجوان کو لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے شرمناک انکشافات کئے۔

میل آن لائن کے مطابق 23 سالہ محمد خان نامی نوجوان سمتھ وِک میں رہتا تھا جہاں اس نے اپنی 21 سالہ گرل فرینڈ کو 18 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ملزم اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسلامی ویڈیوز دکھاتا تھا تاکہ وہ اچھی گرل فرینڈ بن سکے۔

لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ”میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مجبوراً اپنے ساتھ رکھا۔ میں خوفزدہ تھی کہ اگر اسے چھوڑ کر گئی تو یہ مجھے نقصان پہنچا دے گا۔ ملزم مجھے آئے روز جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا اور طعنے دیتا تھا کہ تم کبھی اچھی گرل فرینڈ نہیں بن سکتیں۔“ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ”لڑکی کے والدین کو شک ہونے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور لڑکی کو بازیاب کروایا۔

عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).